ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راجستھان کے چیف الیکشن کمشنرنے عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

راجستھان کے چیف الیکشن کمشنرنے عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Fri, 05 Apr 2019 20:59:31  SO Admin   S.O. News Service

بیکانیر:5 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے چیف الیکشن افسر آنند کمار نے کہا کہ اس بار ووٹنگ میں ووٹرپرچی ووٹر کی شناخت کی بنیادنہیں ہوگی بلکہ اسے فوٹو ووٹر شناختی کارڈ یا 11 دیگر متبادل دستاویزات ظاہر ہوں گے اس کے بعد ہی وہ ووٹ دے سکے گا ۔کمارجمعہ کوآڈیٹوریم میں بیکانیر ڈویڑن کے انتظامی اور پولیس افسران کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدمیٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اس نئی نظام کی توسیع کرائیں۔انہوں نے ووٹنگ بنیادی سہولیات،خالص پینے کے پانی، سائے کی نظام کو یقینی بنانے کو کہا تاکہ ووٹروں کو پولنگ میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنانہیں کرناپڑے۔ چیف الیکشن افسر نے کہا کہ الیکشن محکمہ ووٹروں کے لیے ہموار اور جامع انتخابی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


Share: